پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور ایشین گیمز میں شرکت کیلئے کوریا پہنچ گئے

جمعہ 26 ستمبر 2014 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور ایشین گیمز میں شرکت کے لئے کوریا پہنچ گئے ، رانا محمد سرور جوکہ ایشین کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں، ایشین گیمز میں کبڈی کا ایونٹ 28 ستمبر سے3 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایشین گیمز میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران، جاپان، ساؤتھ کوریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 26/09/2014 - 11:30:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :