ایشین گیمز وویمنز کرکٹرز بازی لے گئیں ، پاکستان کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا

جمعہ 26 ستمبر 2014 16:18

انچیون( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء ) ایشین گیمز وویمنز کرکٹ میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا وویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 4رنز سے شکست دیدی تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں سری لنکا نے چین کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔پاکستانی وویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 97رنز بنائے بسمہ معروف 24اور نین عابدی 18رنز بنا کر نمایاں رہیں ، کپتان ثناء میر اور ندا ڈار نے 10,10رنز بنائے ۔

بنگلہ دیش وویمنز کی جانب سے رومانہ احمد نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جہاں آراء عالم اور فاہیمہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بنگلہ دیش نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو تیز بارش کے باعث میچ روک دیا گیا دوبارہ میچ شروع ہوا تو بنگلہ دیش کو 7اوورز میں 43رنز کا ٹارگٹ دیا گیا مگر بنگلہ دیشی وویمنز مقررہ 7اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 38رنز بنا سکی اس طرح پاکستان نے یہ میچ ڈگ ورتھ لوئس میتھٹڈ کے تحت چار رنز سے جیت کر ایشین گیمز میں پہلا سونے کا تمغہ جیت لیا ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی طرف سے رومانہ احمد اور قرگانہ حق نے 10,10رنز بنائے باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہیں کرسکا ۔ پاکستان کی جانب سے ثناء میر ، سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں سری لنکا نے چین کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

وقت اشاعت : 26/09/2014 - 16:18:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :