آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو شاہین آفریدی کا خوف ستانے لگا

شاہین شاہ آفریدی اچھی سوئنگ کرتے ہیں، حارث روف، حسن علی اور عثمان قادر بھی بہترین بولنگ کرنا جانتے ہیں: کینگرو ون ڈے کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 مارچ 2022 13:11

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو شاہین آفریدی کا خوف ستانے لگا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مارچ 2022ء ) آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ بابراعظم ایک روزہ میچز کا لیڈر جب کہ شاہین آفریدی خطرناک بولر ہے۔ تفصیلات کے مطابق پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھے آغاز کے خواہشمند ہیں، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستانی میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملا ہے، سنا ہے کہ ایشیائی پچز بیٹنگ کے لیے زیادہ تر سازگار ہوتی ہیں، اس لیے کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیل کر برتری ثابت کریں، مجھے باہمی سیریز شروع ہونے کا بے تابی سے انتظار ہے۔ ایرون فنچ نے اعتراف کیا کہ ون ڈے میچز میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا، بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ورلڈ کلاس کرکٹرز پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں، شاہین شاہ آفریدی اچھی سوئنگ کرتے ہیں، حارث روف، حسن علی اور عثمان قادر بھی بہترین بولنگ کرنا جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک اچھا کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں، پاکستان میں صرف ایک میچ ہے تاہم سری لنکا میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں جس سے تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز منگل سے 5 اپریل تک قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 28/03/2022 - 13:11:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :