T20کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کریگا ، کمشنر کراچی

منگل 30 ستمبر 2014 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہT20کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کر اچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیوں کو بحال کر نے اور فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کریگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے T20کرکٹ میچ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ، اس موقعہ پر کرکٹ آرگنائزرآصف عظیم اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ، کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہاکہ T20کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی کی سرزمین پر پشاور کی ٹیم کا جیتنا اتحاد اور محبت کا پیغام ہے جوکہ پورے ملک میں گیا ہے ، T20کا کراچی میں انعقاد خوش آئیند ہے پاکستان کرکٹ بورڈ سے توقع ہے کہ وہ ا س سے متاثرہو کر مزید ٹورنامنٹ کا انعقاد کرائیگا تاکہ کراچی کے کرکٹ اسٹیڈیم کی لائٹیں اسی طرح روشن رہیں ، انہوں نے کہا کہT20میچز کے دوران تمام متعلقہ اداروں نے سیکورٹی اور بلدیاتی سمیت دیگر امور کے بہترین انتظامات کئے جس کیلئے وہ مبارک باد کے لائق ہیں ، کراچی میں بہت ٹیلنٹ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس طرح کے مقابلوں سے امن بڑھے گا اور امن کی خاطر کھیلوں کی سرگرمیوں کی ضرورت بھی ہے ، T20ٹورنامنٹ میں پاکستان کے تمام شہروں کی ٹیموں نے حصہ لیا جس سے بھائی چارگی ،محبت اور یگانگت میں اضافہ ہوگا۔

وقت اشاعت : 30/09/2014 - 16:37:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :