کراچی گرلز نیٹ بال کپ 22سے24 اکتوبر کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں ہو گا

منگل 30 ستمبر 2014 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اعجازالحق نے بتا یا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن مشترکہ طور پر کراچی گرلز نیٹ بال کپ 2014 (اسکول لیول) پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں مورخہ 22 سے 24 اکتوبر کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون منعقد کرے گی۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے جبکہ ڈراز میٹنگ مورخہ 16 اکتوبر کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے دفتر پینوراما سینٹر میں منعقد ہو گی۔

آگنائزنگ کمیٹی کے طرف سے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنوں پر کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں و ٹیموں کو ٹرافی، میڈلز، سر ٹیفیکٹ اور دیگر انعابات دےئے جائیں گے۔تمام خواہشمند اسکولوں کی ٹیموں سے گزارش ہے کہ رجسٹریشن فارم پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے دفتر پینوراما سینٹر، صدر کراچی سے وصول کئیے جاسکتے ہیں اور 15 اکتوبر تک جمع کرواسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/09/2014 - 16:38:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :