پشاور، شمع سپر کپ لیگ T-20کرکٹ ٹورنامنٹ ،جھگڑا فرینڈز اور ٹیسکو واپڈا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) شمع سپر کپ لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جھگڑا فرینڈزاور ٹیسکو واپڈا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پر منعقد ہ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جھگڑا فرینڈز نے جمخانہ سٹار کو 48رنز سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔جھگڑا فرینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اورز میں9وکٹوں کے کے نقصان پر 130رنز بنائے۔

جھگڑا فرینڈز کی طرف سے ملک عبید نے 34۔ واحد اللہ نے 31 اور محمد بشیر نے 18رنز بنائے۔ جمخانہ سٹار کلب کی طرف سے احمد شاہ نے 3، شاھد اورکزئی نے 2،محمد الیاس اور صابر نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔دوسری انگز میں جمخانہ سٹار کلب نے 20اورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 82رنز بنائے،جمخانہ سٹار کلب کی طرف سے ثاقب الرحمان نے 18،محمد ہارون نے 17رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جھگڑا فرینڈز کلب کی طرف سے شیر رحمان نے 4 ۔

نصیر احمد،ملک عبید،ناصر خان،محمد بشیر اور نصر اللہ نے 1,1,1,1,1,وکٹ حاصل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں ٹیسکو واپڈا نے روز کلب کو 69 رنز سے ہرا کر فائل میں جگہ بنا لی۔ٹیسکو واپڈٓ نے پہلے کھلیتے ہوئے 20اورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنائے۔ٹیسکو واپڈا کی جانب سے مسعود آفریدی نے 60، کاشف حیات نے 39، زر محمد نے 23رنز بنائے ۔روز کلب کی طرف سے واجد اللہ،عاشور،واجد خان،گوہر اور عثمان نے 1,1,1,1,وکٹ حاصل کی۔دوسری انگز میں روز کلب نے 17.3اورز میں 108رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔رووز کلب کی طرف سے صابر نے 34۔ساجد نے 25 رنز بنائے۔ٹیسکو واپڈا کی طرف سے عاطف نے 4۔طاہر،بلال، اور مسعود نے 2,2,2وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 01/10/2014 - 17:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :