ایشین گیمز، باکسنگ اورکبڈی کے سیمی فائنل میں پاکستان شکست سے دوچار

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:50

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) جنوبی کوریا میں جاری سترہویں ایشین گیمز مینزباکسنگ کے سیمی فائنل مقابلے میں ازبکستان کے باکسر شکیب الدین زوروف نے پاکستان کے محمد وسیم کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

فلائی ویٹ 53 کلو گرام کٹیگری میں محمدوسیم نے اپنے سے کہیں زیادہ تجربہ کارحریف کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، تاہم تین راوٴنڈ کے مقابلے میں ازبک باکسرنے پوائنٹس کی بنیاد پرکامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔

ازبکستان کے باکسرنے 30-27 سے پاکستان کے محمد وسیم کو شکست دی۔دوسری جانب مینزکبڈی سیمی فائنل میں بھی پاکستانی ٹیم ایران کیخلاف قابل ذکرکارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ایرانی ٹیم نے 14 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ دفاعی چمپئن انڈیا سے ہوگا ۔انڈیا نے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان جنوبی کوریاکومات دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

وقت اشاعت : 02/10/2014 - 15:50:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :