ڈسٹرکٹ پشاورانٹرکلب کرکٹ چمپئن شپ 2014-15 میں تین میچز کا فیصلہ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) ڈسٹرکٹ پشاورانٹرکلب کرکٹ چمپئن شپ 2014-15 میں تین میچز کا فیصلہ ہو گیا،ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملک کولٹس کرکٹ کلب نے الرحمان زیمکو کلب کو 8وکٹوں سے ہرادیا،ارحمان کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 93 رنز بنائے ،خیال 23 رنز بناپائے،ملک کولٹس کی جانب سے اظہار نے 6 جبکہ بابر نے 2 اورآفاق اور کاشف نے 1,1 وکٹ حاصل کی،جواب میں ملک کولٹس کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،عامر زیب 74 رنز بنا کرنمایاں بلے بازرہے ،الرحمان کلب کی جانب سے عادل اور خیال نے 1,1 وکٹ حاصل کی،دوسرے میچ میں ڈان کرکٹ کلب نے پشاورکرکٹ اکیڈمی کو ہرایا،پشاور کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کی اور 126 رنز بنائے ،مظہر دیان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ،ڈان کلب کی جانب سے رفیع اللہ ، امتیاز خان اورسمیع اللہ نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں،جواب میں ڈان کلب نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،امتیاز خان 51 اور واجد عالم 28رنز بناپائے ،پشاور کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے خان رازق نے 2 وکٹیں حاصل کیں،تیسرا میچ جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا ، پشاور وائٹ نے پہلے بیٹنگ کی اور 144 رنز بنائے ،محمد فیضان 36 اور ارشد خان 32رنز بنا سکے، جبکہ الحذیفہ کرکٹ کلب کی جانب سے ذولفقار نے 3 جبکہ میرداد خان اور ندیم احمد نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں الحذیفہ کلب نے مطلوبہ ہدف حاصل کیا جس میں شاہ فیصل 44 اور حیدرعلی 30رنز بناسکے ،پشاور وائٹ کرکٹ کلب کی طرف سے میاں سجاد اور جواد خان نے 2,2 وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 02/10/2014 - 17:39:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :