رمضان ٹین پن باولنگ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر اعجاز الرحمن سرفہرست

منگل 19 اپریل 2022 14:45

رمضان ٹین پن باولنگ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر اعجاز الرحمن سرفہرست
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) رمضان ٹین پن باولنگ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر اعجاز الرحمن سرفہرست برقرار جبکہ دنیال الرحمن اور جنید شفیق بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ فائنل مرحلہ 23 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لیژر سٹی باولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اعجاز الرحمن931 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہدنیال الرحمن 895 پوائنٹس کے ساتھ دوسری،جنید شفیق 874 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور ببلو 837 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے فائنل رائونڈ میں بارہ کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں اعجاز الرحمن، دنیال الرحمن،جنید شفیق، ببلو، فیض الرحمن، فہیم اکبر، جواد علی، ساجد خان،اویس رشید، قاسم طالب، خرم شہزاد اور ایازالرحمن شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 19/04/2022 - 14:45:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :