جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 16:28

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ چار ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 15 اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 17 اکتوبر، تیسرا 19 اکتوبر جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 23 اکتوبر، دوسرا 25 اکتوبر جبکہ تیسرا آخری ٹی 20 میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 09/10/2014 - 16:28:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :