پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 215 پر پوری ٹیم ہوگئی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 20:29

پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 215 پر پوری ٹیم ہوگئی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2014ء) دبئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورز میں 215 رنز بنائے ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوا۔ احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے پاکستان کی جانب سے اوپننگ کی۔ دونوں بلے باز جم کر کھیلے اور پاکستان کو شاندار اوپننگ سٹینڈ دیا۔

دونوں بلے بازوں نے نصف سینچریاں بھی سکور کیں۔ احمد شہزاد نے 5 چوکوں کی مدد سے 82 گیندوں پر 61 بنائے جبکہ سرفراز احمد نے 72 گیندوں پر 65 رنز سکور کئے تاہم اوپننگ جوڑی کے پویلین لوٹ جانے کے بعد آنے والے بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ کپتان مصباح الحق 15 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

اسد شفیق کو 29 رنز پر لیون کی گیند پر جانسن نے کیچ آئوٹ کیا۔

عمر اکمل جانسن کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہر کر پویلین لوٹے۔ بوم بوم آفریدی نے ایک بار پھر اس میچ میں شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور اپنے بلے کا جادو نہ دکھایا۔ آفریدی کو 2 رنز پر جانسن کی گیند پر سمتھ نے کیچ آئوٹ کیا۔ وہاب ریاض 2 رنز بنا کر رچرڈسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ رضا حسن اور محمد عرفان بغیر کوئی رنز بنائے رن آئوٹ ہوئے۔ ذوالفقار بابر بھی صرف 6 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے 3 جبکہ رچرڈسن، دورتھی، فولکنر، اور لیون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 216 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

وقت اشاعت : 10/10/2014 - 20:29:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :