حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے پر کرکٹر کامران اکمل نے شکر ادا کیا

کامران اکمل کی جانب سے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں شکرانے کے لیے اٹھائے گئے ہاتھ اور دل کے ایموجی کا بھی استعمال کیا گیا

ہفتہ 30 اپریل 2022 16:14

حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے پر کرکٹر کامران اکمل نے شکر ادا کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے پر کرکٹر کامران اکمل نے شکر ادا کیا ہے۔ کامران اکمل کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر خبر شیئر کی گئی ہے جس پر پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب دکھائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کامران اکمل نے اس لمحے پر شکر ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے پوسٹ پر لکھا ہے کہ حمزہ شہباز آخر کار وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے، آپ کیلئے بہت سی نیک تمنائیں۔

کامران اکمل کی جانب سے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں شکرانے کے لیے اٹھائے گئے ہاتھ اور دل کے ایموجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیرِ اعلیٰ بن گئے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اٴْن سے حلف لیا۔
وقت اشاعت : 30/04/2022 - 16:14:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :