دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل خواتین بلائنڈ کرکٹ سیریز پاکستان اور نیپال کے درمیان آئندہ سال 2015ء کھیلی جائے گی،نیپال ٹیم آئندہ سال نومبر میں پاکستانی خواتین ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے گی  سید سلطان شاہ

اتوار 12 اکتوبر 2014 12:20

دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل خواتین بلائنڈ کرکٹ سیریز پاکستان اور نیپال کے درمیان آئندہ سال 2015ء کھیلی جائے گی،نیپال ٹیم آئندہ سال نومبر میں پاکستانی خواتین ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے گی  سید سلطان شاہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء) دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل خواتین بلائنڈ کرکٹ سیریز پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان آئندہ سال 2015ء نومبر میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ ک دونوں ممالک کے درمیان سیریز پاکستان بلائند کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور نیپال بلائنڈ کرکٹ کے چیئرمین پون گنمرے کے درمیان ٹیلی فون کے ذریعے طے پاگئی انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی اور نیپال ٹیم آئندہ سال نومبر میں پاکستانی خواتین ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے گی۔

پاکستانی خواتین ٹیم اور نیپالی خواتین ٹیموں کے درمیان سیریز پاکستان کے مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بلائنڈ خواتین کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کیا ہے جسے بہت جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں خواتین بلائنڈ کرکٹ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور آئندہ سال نیپال کے ساتھ سیریز کے لئے قومی بلاصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کردیا جائے گا اور انہی کھلاریوں کا کیمپ بھی آئندہ سال لگایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 12/10/2014 - 12:20:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :