کپتانی سے متعلق بیان پر معذرت، مصباح کی کپتانی میں کھیلنے کو تیار ہوں: شاہد آفریدی

منگل 14 اکتوبر 2014 22:22

کپتانی سے متعلق بیان پر معذرت، مصباح کی کپتانی میں کھیلنے کو تیار ہوں: شاہد آفریدی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2014ء) پاکستان کی مشہور کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مصباح الحق ورلڈ کپ 2015 میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے لئے بہترین انتخاب ہیں ،میں نے ہمیشہ ہی ان کو سپورٹ کیا ہے اور اب بھی ان کو میری مکمل حمایت حاصل ہے اور میں ان کی قیادت میں کھیلنے کو تیار ہوں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہوں نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات میں کپتانی سے متعلق بیان پر معذرت بھی کر لی۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ منفی ذہن کے ساتھ کامیابیاں حاصل نہیں کی جا سکتیں، مصباح میرا کپتان ہے اور میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرے۔ یاد رہے چند گھنٹے قبل ہی کپتانی سے متعلق بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔

وقت اشاعت : 14/10/2014 - 22:22:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :