ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے پریکٹس میچ میں عمان کو 0-1 سے ہرا دیا

ہفتہ 21 مئی 2022 17:20

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ایشیا ہاکی کپ 2022، پاکستان نے پریکٹس میچ میں عمان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے دی، میچ کا واحد گول رضوان علی نے سکور کیا، پی ایچ ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کے روز عمان کے خلاف دوسرا پریکٹس میچ کھیلا جس میں گرین شرٹس نے حریف ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے گول کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا، واضح رہے کہ ایشیا کپ کا باقاعدہ آغاز 23 مئی سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہو رہا ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، قومی ٹیم کو اپنے پہلے پول میچ میں روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، پاکستان اپنا دوسرا پول میچ 24 مئی کو انڈونیشیا جبکہ تیسرا اور آخری پول میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 21/05/2022 - 17:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :