ایشیا ہاکی کپ، پریکٹس میچ میں پاکستان نے عمان کو ہرادیا

پاکستان کی طرف سے واحد گول پنالٹی کارنر پر رضوان علی نے کیا

ہفتہ 21 مئی 2022 20:15

ایشیا ہاکی کپ، پریکٹس میچ میں پاکستان نے عمان کو ہرادیا
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) ایشیا ہاکی کپ کیلئے جکارتہ میں موجود پاکستانی ہاکی ٹیم نے دوسرے پریکٹس میچ میں عمان کو ایک گول سے ہرادیا۔پاکستان کی طرف سے واحد گول پنالٹی کارنر پر تیسرے کوارٹر میں رضوان علی نے کیا، پہلے پریکٹس میچ میں کوریا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا اغاز پیر سے ہورہا ہے، ابتداائی روز پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا، پاکستان گروپ اے میں شامل ہے جس میں بھارت اور جاپان سمیت انڈونیشیا کو بھی ہرانے کا چیلنج درپیش ہوگا، ایشیا کپ کی تین بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

میزبان کے طور پر بھارت پہلے ہی ورلڈکپ کھیلنے کا اہل ہے، ایشیا کپ کی دوسری تین ٹیمیں اب اپنی جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 20:15:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :