اوپنر امام الحق کی طرف سے ساتھی کرکٹرز کے اعزاز میں گھر پر کھانے کی دعوت کا اہتمام

بابر اعظم کے ساتھ افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، محمد نواز، میر حمزہ، آصف علی اور عثمان قادر بھی اس پرتکلف دعوت کا حصہ تھے

پیر 23 مئی 2022 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) اوپنر امام الحق کی طرف سے ساتھی کرکٹرز کے اعزاز میں گھر پر کھانے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

کپتان بابر اعظم کے ساتھ افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، محمد نواز، میر حمزہ، آصف علی اور عثمان قادر بھی اس پرتکلف دعوت کا حصہ تھے۔کھانے کے دوران گپ شپ میں ہنسی مذاق کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا۔ یہ تمام کرکٹرز اس وقت پی سی بی کنڈیشنگ کیمپ کے لیے لاہور میں موجود تھے ۔کھانے کے بعد امام الحق نے ساتھی کرکٹرز کا گھر آمد اور دعوت قبول کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
وقت اشاعت : 23/05/2022 - 15:05:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :