پی ایچ ایف کے زیراہتمام پنجاب کے جونیئر کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز (کل) سے شروع ہوں گے

پیر 23 مئی 2022 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیراہتمام پنجاب کے جونیئر کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز (کل) منگل سے شروع ہوں گے، نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے سلسلے میں ملک بھر میں جونیئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری ہے، صوبہ پنجاب سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے لئے دو روزہ ٹرائلز منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم، لاہور شروع ہوں گے، یہ ٹرائلز چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر، ممبران سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان، اولمپیئن ایاز محمود، اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن وسیم فیروز اور اولمپیئن خالد حمید کی زیر نگرانی ہوں گے، پی ایچ ایف کے مطابق یکم جنوری 2002 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے، تمام کھلاڑیوں کو اصل دستاویزات جس میں ایف آر سی، ب فارم اور شناختی کارڈ شامل ہے، ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 23/05/2022 - 15:10:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :