نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ،بحریہ کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

پیر 23 مئی 2022 23:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بحریہ کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر جاری ''14واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2022''میں پہلے کوارٹر فائنل میچ میں بحریہ باسکٹ بال کلب نے مدمقابل کئی مقابلوں کی چیمپیئن مضبوط حریف نشتر باسکٹ بال کلب کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کے آخری لمحات میں 41کے مقابلے میں 44باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر گروپ Aکی چیمپیئن بن گئی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

فاتح بحریہ کلب کی جانب سے علی حسن 14،محسن گجر12اور عون اکرم نے 10جبکہ رنر اپ نشتر کلب کی جانب سے طلحہ امجد 18،اسد علی 12اور شاف خان نے 10باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،زاہد ملک اور عامر شریف نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،نعیم احمد ،ممتاز احمد اور ظفر اقبال تھے ۔میچ سے قبل مہمان خصوصی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین انٹر نیشنل محمد یعقوب سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔
وقت اشاعت : 23/05/2022 - 23:59:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :