سری لنکا کے حالات کے پیش نظر آسٹریلوی اسکواڈ کے بعض ارکان کا تشویش کا اظہار

جمعرات 26 مئی 2022 14:25

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) سری لنکا کے حالات کے پیش نظر آسٹریلوی اسکواڈ کے بعض ارکان نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ بعض کھلاڑیوں نے سوالات اٹھائے ہیں، وہ سری لنکا کی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہمارے کھلاڑی کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں اور جلد ہی انھیں بورڈ کی جانب سے ٹور کے انتظامات پر مزید بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ آسٹریلوی ٹیم کا 2016 کے بعد سری لنکا کا پہلا ٹور ہوگا، کرکٹ بورڈ پروگرام کے تحت ہی ٹیم کی روانگی کیلئے پراعتماد ہے، 15 روز قبل جب سری لنکا میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تب آسٹریلوی خارجہ ڈپارٹمنٹ نے اپنے شہریوں کو ا?ئی لینڈ کے سفر سے متعلق دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا تھا، تب بھی آسٹریلوی بورڈ نے وقت پر ٹور کا عندیہ دیا تھا۔اس دورے میں 3 ٹوئنٹی 20 کولمبو میں فلڈ لائٹس میں کھیلے جانے تھے،وہاں روزانہ 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے سبب میچز کا رات میں انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی 20 اور ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچز اب صرف دن میں ہوں گے تاہم اس کا ابھی آفیشل اعلان نہیں ہوا۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 14:25:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :