بیریزو نے چلی کی قومی ٹیم کے منیجر کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 27 مئی 2022 09:40

سانتیاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) ارجنٹائن کے ایڈورڈو بیریزو کو چلی کی قومی فٹ بال ٹیم کا مینیجر مقرر کر دیا گیا ہے اور 52 سالہ ایڈورڈوبیریزو نے چارج سنبھال لیا ہے۔ اس بات کی تصدیق مقامی فٹ بال فیڈریشن نے کر دی ہے ۔52 سالہ ایڈورڈوبیریزو یوروگوئے کے 61 سالہ مارٹن لاسارٹے کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

مارٹن لاسارٹے کو رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں روزا کی ناکامی کے بعد اپریل میں برطرف کر دیا گیا تھا۔

بیریزو معاہدے کے تحت 2025 کے آخر تک کام سرانجام دیں گے ۔بیریزو گزشتہ اکتوبر میں پیراگوئے کے باس کے عہدے سے برطرف ہونے کے بعد سے کام نہیں کر رہے تھے ۔اس سے قبل وہ 2007 سے 2010 تک مارسیلو بیلسا کے تحت چلی کے اسسٹنٹ مینیجر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 09:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :