ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ کا 84 واں ایڈیشن 12 جون سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا

منگل 31 مئی 2022 13:26

ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ  ایونٹ کا 84 واں ایڈیشن 12 جون سے سوئٹزرلینڈ میں  شروع ہوگا
برن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس رواں ماہ سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی ۔ ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ کا 84 واں ایڈیشن رواں سال 12 جون سے 19 جون تک شیڈول ہے جس میں مختلف ممالک کے 147 سائیکل سوار شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 1339.6 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 22 ٹیموں کے 147سائیکلسٹ ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 12جون سے شروع ہوکر 8 روز جاری رہنے کے بعد 19 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ ایکویٹور کے سائیکلسٹ رچرڈ کاراپازاعزاز کا دفاع کریں گے ۔
وقت اشاعت : 31/05/2022 - 13:26:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :