برطانیہ کے مسلمان کرکٹر معین علی کو او بی ای ایوارڈ سے نواز دیا گیا

جمعہ 3 جون 2022 00:21

برطانیہ کے مسلمان کرکٹر معین علی کو او بی ای ایوارڈ سے نواز دیا گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2022ء) معروف مسلمان برطانوی کرکٹر معین علی کو ملکہ کی سالگرہ تقریبات کی خوشی میں ان کی کرکٹ میں بہترین خدمات کے اعتراف میں برطانیہ کے اعلیٰ ترین اعزاز آرڈر آف دی برٹش ایمپائر(او بی ای) ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے جس کے بعد معین خان توقع کر رہے ہیں کہ ٹیم کے نئے کوچ برینڈن میکلولم کے آنے سے ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بار پھر واپسی بھی ہوسکتی ہے، 34 سالہ معین علی گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے انہوں نے 64 ٹیسٹ میچوں میں 195 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 28.29 کی اوسط سے 2914 ٹیسٹ رنز بھی سکور کئے جس میں پانچ سنچریاں بھی شامل ہیں، ایوارڈ ملنے کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں معین علی کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ دراصل میرے اور برطانیہ میں بسنے والی برٹش ایشین کمیونٹی کیلئے ایک اعزاز ہے ان کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کی مجھے بہت خوشی ہے اور میں اس کیلئے سب کا شکرگزار ہوں�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 03/06/2022 - 00:21:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :