جب تک اعظم خان کھیل رہا ہے پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں لوں گا، معین خان

کرکٹر کی فارم اور فٹنس کی بہت اہمیت ہوتی ہے، عماد وسیم کرکٹ کھیل سکتا ہے، اگر عماد وسیم کی فارم اچھی ہے تو ضرور کھیلانا چاہیے، گفتگو

اتوار 24 مارچ 2024 14:50

جب تک اعظم خان کھیل رہا ہے پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں لوں گا، معین خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے کہا ہے کہ جب تک اعظم خان کھیل رہا ہے تب تک میں پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔ اعظم خان کو وزن کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ میں بولتا ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی کپتانی میں ابھی ایک سیریز ہوئی، کپتانی واپس لینا مناسب نہیں،کرکٹر کی فارم اور فٹنس کی بہت اہمیت ہوتی ہے، عماد وسیم کرکٹ کھیل سکتا ہے، اگر عماد وسیم کی فارم اچھی ہے تو ضرور کھیلانا چاہیے۔

معین خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے ملکی کوچ ہونا چاہیے، اپنے کرکٹرز کی طرف دیکھیں، پاکستانی کرکٹرز کوچنگ کیلیے نااہل ہیں تو پی سی بی ایک کوچنگ ڈیولپمنٹ پروگرام کروائے۔سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ عامر نے ریٹائرمنٹ کیوں لی اگر وہ کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں ریٹائرمنٹ واپس لے لینی چاہیے۔معین خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سیدرخواست ہے رمضان ٹورنامنٹ کی شرائط پر نظر ثانی کرے۔
وقت اشاعت : 24/03/2024 - 14:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :