کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سر ویوین رچرڈز کی 72 ویں سالگرہ کی تقریب منائی گئی

پاکستان میرا دوسرا گھر ہے میں یہاں کے لوگوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے اتنی محبت دیتے ہیں، گفتگو

جمعہ 8 مارچ 2024 16:46

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سر ویوین رچرڈز کی 72 ویں سالگرہ کی تقریب منائی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کی 72 ویں سالگرہ ٹیم کے اونر ندیم عمر اور کھلاڑیوں نے مقامی ہوٹل میں منائی۔اس موقع پر سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ میں ندیم عمر اور ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری سالگرہ منانے کا خاص اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمر فیملی مجھے اپنی فیملی کا فرد سمجھتی ہے اور پاکستان میرا دوسرا گھر ہے میں یہاں کے لوگوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے اتنی محبت دیتے ہیں۔

اس موقع پر اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر نے کہا کہ سر رچرڈز پہلے دن سے ہماری فیملی کا حصہ ہیں اور آئندہ بھی حصہ رہیں گے۔اس سے قبل سر ویوین رچرڈز نے اپنی 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر ندیم عمر، سمرا عمر، معین خان ڈائریکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، تسنیم خان، ہیڈ کوچ شین واٹسن، منیجر اعظم خان سمیت پوری ٹیم موجود تھی اور سر رچرڈ کو سالگِرہ کی مبارک باد پیش کی۔
وقت اشاعت : 08/03/2024 - 16:46:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :