سعودی خاتون کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کیلئے پرعزم

نیلی عطار نے 2019ء میں ماؤنٹ ایورسٹ سمیت 16 چوٹیاں سر کی ہیں اور 7 میں سے 4 بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 جون 2022 14:47

سعودی خاتون کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کیلئے پرعزم
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جون 2022ء ) سعودی خاتون کوہ پیما نیلی عطار نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سعودی کوہ پیما نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اس نے بتایا کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکی ہیں اور اب وہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ K2 کو سر کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔

پاکستانی سفیر اور دیگر حکام نے سعودی خاتون کوہ پیما کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

نیلی عطار نے کہا کہ وہ 17 جون کو پاکستان پہنچیں گی اور K2 کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیگر مقامات کا بھی دورہ کریں گی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ سعودی خاتون کوہ پیما کا یہ دورہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

سعودی عرب میں پرورش پانے والی ایتھلیٹ نیلی عطار نے 2019ء میں ماؤنٹ ایورسٹ سمیت 16 چوٹیاں سر کی ہیں اور سات میں سے چار چوٹیوں کو سر کیا ہے، جس میں سات روایتی براعظموں کے بلند ترین پہاڑوں کو سر کرنا شامل ہے۔                                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 16/06/2022 - 14:47:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :