دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا 221 رنز سے شکست دے دی
اتوار 26 اکتوبر 2014 16:49
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) پاکستان نے آسٹریلیا کو دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 221 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔438 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی فتح میں اسپنرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے بنیاد کردار ادا کیا اور مجموعی طور پر دوسرے اننگز میں 9 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔
ذوالفقار بابر نے 74 رنز دے کر پانچ جب کہ نوجوان یاسر شاہ نے 50 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔آج جب پانچویں دن کا آغاز ہوا تو پاکستان کو جیت کے لیے چھ وکٹیں درکار تھیں۔چوتھے دن آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو ڈیوڈ وارنر اور کرس راجرز نے 44 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اسی موقع پر وارنر ایک غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بابر کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چوتھا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
-
انٹرمدارس گیمز ، سوات نے فٹبال ، کرکٹ اور والی بال فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل رائونڈ، پاکستان پولیس اور ڈبلیو ایس ٹی سی کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے، ایس این جی پی ایل اور ہائرایجوکیشن کی کامیابی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا