کامن ویلتھ گیمز کیلئے پندرہ قومی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

جمعہ 24 جون 2022 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) کامن ویلتھ گیمز کے لیے پندرہ قومی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ دس ڈوپ ٹیسٹ کا خرچ برداشت کرے گا، پانچ اتھلیٹس کے ڈوپنگ اخراجات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنے ذمہ لینے کا عندیہ دیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کیمطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے جوڈو، ویٹ لیفٹنگ،اتھلیٹکس اور ریسلرز جبکہ پی او اے نے ہاکی اور باکسنگ کے دو دو جبکہ ایک اسکواش کھلاڑی کا بھی ڈوپ ٹیسٹ لینے کے لیے اینٹی ڈوپنگ ایجنسی آف پاکستان کو خط لکھاہے۔

اینٹی ڈوپنگ ایجنسی ا?ف پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر وقار احمد نے کامن ویلتھ گیمز دستے کے ارکان کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ گیمز کو ڈوپ فری بنانے کے نظریے کے تحت پاکستانی اتھیلٹس کے بھی ڈوپ ٹیسٹ لینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی معاونت سے
وقت اشاعت : 24/06/2022 - 23:40:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :