کراٹے اکیڈمی TVC گلبہار پشاور میں کاتاز مقابلوں کا انعقاد

ہفتہ 25 جون 2022 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) انعامات گورنمنٹ TVC گلبہار پشاور میں جونئیر کھلاڑیوں کے درمیان کاتاز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جوکہ تین کٹیگریز میں ہوئے (1) وائٹ بیلٹ گروپ میں احمد سدیس نے پہلی۔شاہزیب نے دوسری اور عبداللہ لیاقت نے تیسری جبکہ عبداللہ فرید نے چوتھی(2) ریڈ اور بلو بیلٹ گروپ میں محمد زید نے پہلی۔ عبدلفتاح نے دوسری۔

سید عیسی شاہ نے تیسری اور ارشادنبی نے چوتھی۔(3) یلو اور گرین بیلٹ میں طلحہ نے پہلی ۔

(جاری ہے)

محمد شہیر نے دوسری اور حمزہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر اکیڈمی کے چھوٹے بچوں نے ہاتھ کے ضرب سے ماربل ٹائلز تھوڑے اور پیٹ کے اوپر سے موٹر سائیکل گزارنے کے مظاھرے بھی پیش کئے۔ ناظم سکندر ٹان و گلبہار اسفند یار خان اور جنرل کونسلر محمد سعید تقریب کیمہمان خصوصی تھے انہوں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔اور اپنے خطاب میں بتایا کہ TVC کراٹے اکیڈمی خیبر پختونخوا میں پرانا کراٹے اکیڈمی ھے جس نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر چیمپئن پیدا کرکے ملک وقوم کا نام روشن کیا ھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی بھر پور یقین دہانی کرائی۔
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 23:26:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :