بصارت سے محروم اتھلیٹس کیلئے پہلی وزیراعظم قومی پیرا گیمز 26 جون 2022ء سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونگی

ہفتہ 25 جون 2022 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد وقاص وڑائچ نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم اتھلیٹس کیلئے پہلی وزیراعظم قومی پیرا گیمز 26 جون 2022ء سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونگی جو 29 جون تک جاری رہیں گی، ایونٹ میں ملک بھر بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے 120 کھلاڑی حصہ لینگے جن میں 42 بچیاں اور 78 بچے شامل ہیں۔

ایوتٹ میں پانچ کھیلوں کے تین کیٹگریز میں مقابلے ہونگے،ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان ہونگے۔

(جاری ہے)

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جنرل سیکرٹری شہزاد جاوید ، جنرل مینجربلال جاویدو دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد وقاص وڑائچ کا کہناتھا کہ بصارت سے محروم اتھلیٹس کیلئے پہلی وزیراعظم قومی پیرا گیمز 26 جون 2022ء سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونگی جو 29 جون تک جاری رہیں گی، ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان ہونگے،اس ایونٹ میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے 120 کھلاڑی حصہ لینگے جن میں 42 بچیاں جبکہ 78 بچے شامل ہیں، ایونٹ میں پانچ کھیلوں کے مقابلے ہونگے جن میں گول بال، جوڈو، تیر اندازی، شطرنج اور بیس بال شامل ہیں،ایونٹ میں تمام مقابلے تین کیٹگریز بی ون، بی ٹو اور بی تھری کی بنیاد پر کھیلے جائینگے،ایونٹ کا مقصد پاکستانی بچوں کو عالمی سطح کے مقابلوں کیلئے تیار کرنا ہے،بچوں کو ایونٹ کیلئے تیاری میں تین سال کا وقت لگا ہے اور انہیں مختلف کیمپس میں ٹریننگ دی گئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کو بھی دوری سپورٹس فیڈریشنز کی طرح باقاعدگی کیساتھ فنڈ زمہیا کرے تاکہ یہ فیڈریشن بہتر انداز میں ملک و قوم کی خدمت کر سکے۔

وقت اشاعت : 25/06/2022 - 23:53:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :