دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنا لئے، کائل میئرز کی ناقابل شکست سنچری

اتوار 26 جون 2022 09:50

سینٹ لوشیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنا لئے اور اسے 106 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے، مڈل آرڈر بیٹر کائل میئرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسری ٹیسٹ سنچری سکور کی، وہ 126 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔

(جاری ہے)

کپتان کریگ براتھویٹ 51، جان کیمبل 45، ریمن ریفر 22، نکروما بونر صفر اور جرمائن بلیکووڈ 40 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جوشوا ڈا سلوا 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بنگلہ دیش کی طرف سے خالد احمد اور مہدی حسن میراز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 26/06/2022 - 09:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :