قومی کرکٹر محمد رضوان کی انگلش کائونٹی میں ڈربی شائر کے خلاف شاندار سنچری

بدھ 29 جون 2022 00:25

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2022ء) پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کی انگلش کائونٹی کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے ڈربی شائر کے خلاف چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری داغ دی، محمد رضوان سسکس کی نمائندگی کر رہے ہیں، ہوو کائونٹی گرائونڈ میں جاری میچ کے تیسرے روز محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 130 رنز بنائے جس میں 22 چوکے شامل تھے۔
وقت اشاعت : 29/06/2022 - 00:25:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :