سرینا ولیمز کا ومبلڈن اوپن پہلے ہی رائونڈ میں ختم

بدھ 29 جون 2022 19:27

سرینا ولیمز کا ومبلڈن اوپن پہلے ہی رائونڈ میں ختم
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) سابق عالمی نمبر ون خاتون ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز جو ایک سال کے طویل وقفے کے بعد کورٹ میں واپس آئی تھیں کو ومبلڈن اوپن کے پہلے ہی رائونڈ میں فرانس کی نوجوان کھلاڑی ہارمونی ٹین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے سرینا ولیمز جنہیں ومبلڈن اوپن میں شرکت کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی تھی کو فرانسیسی کھلاڑی ہارمونی نے تین گھنٹے گیارہ منٹ کے مقابلے کے بعد سات پانچ، ایک چھ، سات چھ سے شکست دی، یاد رہے کہ ہارمونی ٹین جو عالمی درجہ بندی میں 115ویں پوزیشن پر ہیں کا ومبلڈن اوپن میں پہلا میچ تھا، اس ناکامی کے بعد سرینا ولیمز کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور اب ان کیلئے ریکارڈ 24 واں گرینڈ سلام جیتنا ناممکن دینے لگا ہے، یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا سرینا ولیمز کا آخری ومبلڈن اوپن تھا
وقت اشاعت : 29/06/2022 - 19:27:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :