گیرو ڈی اٹالیہ ڈون سائیکل ریس کا 33 واں ایڈیشن (کل)سے شروع ہوگا

بدھ 29 جون 2022 22:58

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام گیرو ڈی اٹالیہ ڈون سائیکل ریس کا 33 واں ایڈیشن (کل) جمعرات سے اٹلی میں شروع ہوگا، گیرو ڈی اٹالیہ ڈون ایک ورلڈ ٹور ایونٹ ہے جو خواتین سائیکلسٹس کا پیشہ ورانہ ایونٹ ہے جو گیارہ دن میں مکمل ہوگا۔ گیرو ڈی اٹالیہ ڈون ایونٹ کا 33 واں ایڈیشن جو 30 جون سے شروع ہوکر 10 جولائی تک شیڈول ہے جس میں دنیا کی نامور سائیکلسٹ شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

گیرو ڈی اٹالیہ ڈون سائیکل ریس 10 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں خواتین سائیکل سوار1,002.6 کلو میٹر کا سفر طے کریں گی ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس اٹلی کے شہر کیگلیاری سے شروع ہو کر پاڈووا میں ختم ہوگئی۔ایونٹ میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ گیرو ڈی اٹالیہ ڈون سائیکل ریس میں ہالینڈ کی اینا وان ڈیر بریگین اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔ گزشتہ سال اینا وان ڈیر بریگین نے گیرو ڈی اٹالیہ ڈون میں اپنا چوتھا مجموعی ٹائٹل جیتا تھا۔گیرو ڈی اٹالیہ ڈون کے لئے اڑھائی لاکھ یورو کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جس میں سے فاتح کھلاڑی کو50ہزار یورو انعام دیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 29/06/2022 - 22:58:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :