سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ڈینگی سے بچا واور آگاہی کیلئے واک

ہفتہ 2 جولائی 2022 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی قیادت میں ہفتہ کے روز ڈینگی سے بچا واور آگاہی کیلئے واک کی گئی ۔واک میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس پنجاب کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی ۔واک نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے شروع ہوکر پاکستان کرکٹ بورڈ پر ختم ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ واک کا مقصد عوام اور ملازمین کو ڈینگی مچھر سے بچا وکے بارے میں آگاہی دینا ہے،ڈینگی کے پھیلا کو روکنے کیلئے سب کو حفاظتی تدابیر اپنانا ہوں گی اپنے گھروں، دفاتر، محلوں اور شہروں کو صاف ستھرا رکھنا ہوگابرسات میں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیںڈینگی کیخلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔

پنجاب حکومت کی ہدایت پر تمام ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سپورٹس دفاتر میں واک کا اہتمام کیا ہے ۔واک میں ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر زچاند پروین، رف باجوہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد، ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ، فیاض علی، نبیل اکرم ودیگر بھی شریک تھے۔
وقت اشاعت : 02/07/2022 - 22:44:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :