یارکشائر کی ٹیم وائٹالٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 7 جولائی 2022 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2022ء) یارکشائر کی ٹیم سرے کو وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ۔20ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ،یارکشائر نے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد سرے کو 1 رن سے شکست دی۔یارکشائر کے وکٹ کیپر بلے باز ٹام کوہلرکیڈمورنے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچایا بلکہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام وائٹالٹی بلاسٹ ٹی۔ 20 کرکٹ ٹورنامنٹ انگلینڈ میں جاری ہے جس کے کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں یارکشائر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر میں 160 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بلے باز ٹام کوہلرکیڈمور نے 48 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے،ول فرین نے ناقابل شکست 32 رنز بنائے جبکہ کپتان ڈیوڈ ویلے 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،سرے کی طرف سے گس اٹکنسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

سرے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی۔ جمی اورٹن 40 اور ٹام کیرن 36 رنز بناسکے۔ سرے کی ٹیم نے سخت مقابلہ تاہم ایک رن سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔یارکشائر کے کپتان ڈیوڈ ویلے اور شاداب خان نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو، دو، کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔یارکشائر کے وکٹ کیپر بلے باز ٹام کوہلرکیڈمورکو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 10:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :