جنوبی افریقہ ، دوران ڈکیتی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان کے قتل کے شبہ میں دو افراد گرفتار

جمعرات 30 اکتوبر 2014 18:32

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) جنوبی افریقہ کی پولیس نے اپنی پوپ سٹار گرل فرینڈ کے گھر پر ڈکیتی کے دوران قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان سینزومیووا کے قتل کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ، یہ بات گزشتہ روز میڈیا نے ایک رپورٹ میں بتائی ۔سرکاری ریڈیو سبک کے مطابق مشرقی صوبہ کوازولونیٹل کے مشرق میں نان گوما میں گرفتاری کے بعد دونوں افراد کو تفتیش کے لئے رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جوہانسبرگ میں پولیس نے فوری طور پر گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔سبک نے کہا کہ مشتبہ افراد کو حکومتی ارکان کی طرف سے اچانک کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا گیا ۔27سالہ گول کیپر کو گزشتہ اتوار کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا جب چور جوہانسبرگ کے تقریباً30کلومیٹر(20میل) جنوب میں واقع ٹاؤن شپ میں کیلی خوملاؤ کے گھر میں داخل ہوئے۔پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کی اطلاع دینے والوں کے لئے 2لاکھ پچاس ہزار رند (23ہزار امریکی ڈالر) انعام کا اعلان کیا تھا۔میووا کو ڈربن میں اپنے آبائی قصبے میں ہفتے کے روز دفن کردیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 30/10/2014 - 18:32:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :