آسٹریلیاکے خلاف مسلسل تیسری سنچری بنا نے پریونس خان کوایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی زبردست مبارکباد

جمعرات 30 اکتوبر 2014 22:41

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے 90 سال بعددنیاکے کسی بھی کرکٹرکی جانب سے آسٹریلیاکے خلاف مسلسل تیسری سینچری بنانے کااعزاز حاصل کرنے پر پاکستان کے ممتازکرکٹریونس خان کواپنی، رابطہ کمیٹی اورپوری قوم کی جانب سے زبردست مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ یونس خان دنیاکے چوتھے اورپاکستان کے پہلے کرکٹرہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین سینچریاں بنانے کااعزاز حاصل کیاہے جس پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں اوراس شاندارکارکردگی اوردنیامیں پاکستان کانام روشن کرنے پر پر یونس خان کو” لیجنڈ کرکٹر “ اور ” دی بیسٹ کرکٹر آف دی ورلڈ “ کاخطاب دیتاہوں۔

الطاف حسین نے یونس خان کی جانب سے شاندارریکارڈقائم کرنے پر پوری قوم کوبھی مبارکبادپیش کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ کرکٹ کی طرح زندگی کے ہرشعبہ میں پاکستان کو کامیابی وکامرانی عطاکرے۔

وقت اشاعت : 30/10/2014 - 22:41:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :