عدالتی حکم کے باوجود جرمانہ ادا نہ کرنے پر پی سی بی ملازمین کو نوٹس جاری

جمعہ 7 نومبر 2014 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ آئین کیس کے درخواست گزاروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر تینوں پٹیشنرز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی آئین کیس کے درخواست گزاروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میجر(ر) احمد ندیم سڈل، رفیق بوگیو اور عامر وہاب نے پی سی بی آئین کیس میں بطور درخواست گزار حقائق چھپائے اور غلط بیانی سے کام لیا۔

عدالت عالیہ نے تینوں پٹیشنرز درخواستیں مسترد کرتے ہوئے دس دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا لیکن تاحال جرمانہ ادا نہیں کیا گیا جو توہین عدالت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میجر(ر) احمد ندیم سڈل، رفیق بوگیو اور عامر وہاب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی۔

وقت اشاعت : 07/11/2014 - 19:51:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :