سعید اجمل آئی سی سی کی منظور شدہ لبارٹری میں غیر رسمی ٹیسٹ کیلئے (آج) انگلینڈ روانہ ہونگے

جمعہ 7 نومبر 2014 20:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث آئی سی سی کی پابندی کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آف اسپن باؤلر سعید اجمل آئی سی سی کی منظور شدہ لبارٹری میں غیر رسمی ٹیسٹ کے لئے آج ( ہفتہ ) کی صبح انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں 10نومبر کو لوف بورو یونیورسٹی میں قائم آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں ان کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوگا ۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ مذکورہ یونیورسٹی کے چیف بائیو مکینسٹ ڈاکٹر مارک کنگ کی زیرنگرانی ہوگا ۔سعید اجمل انگلینڈ میں اپنے مختصر قیام کے دوران ثقلین مشتاق سے بھی مدد حاصل کریں گے ۔واضح رہے کہ سعید اجمل پرآئی سی سی نے غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث پابندی لگادی تھی جس کے بعد پی سی بی نے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کے لئے سابق اسپن باؤلر ثقلین مشتاق کو خصوصی طور پر انگلینڈ سے پاکستان بلوایا اور ایک ماہ کے لئے ان کی خدمات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ثقلین مشتاق نے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کافی محنت کی اور اب وہ انگلینڈ میں بھی سعید اجمل کی مدد کریں گے ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگے گئے کیمروں میں سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن میں کافی بہتری نظر آئی ہے ۔سعید اجمل نے اپنے باؤلنگ ایکشن میں تھوڑی سے تبدیلی کی ہے اور وہ اس تبدیل شدہ باؤلنگ ایکشن سے اپنے سابقہ پرفارمنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں کہ نہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔

وقت اشاعت : 07/11/2014 - 20:50:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :