منشیات رکھنے کا الزام، روسی عدالت نے امریکی خاتون باسکٹ بال پلیئر کو سزا سنا دی

جمعہ 5 اگست 2022 21:07

منشیات رکھنے کا الزام، روسی عدالت نے امریکی خاتون باسکٹ بال پلیئر کو سزا سنا دی
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) روسی عدالت نے امریکی خاتون باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرائنر کو ممنوعہ منشیات رکھنے کے الزام میں سزا سنا دی ہے۔امریکی خاتون باسکٹ بال کھلاڑی کو روسی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر جو بائڈن نے عدالتی فیصلے کو ناقابل قبول فیصلہ قرار دیا ہے، جبکہ وکیل دفاع نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دو مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ امریکی خاتون باکسٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کو وومین نیشنل باسکٹ بال ایسوسیئشن کی جانب سے روس میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کے وقت روسی حدود میں ممنوعہ منشیات لانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے سے قبل برٹنی گرائنر نے روتے ہوئے جج سے التجا کی کہ انہیں سخت قید کی سزا سنا کر انکی زندگی برباد نہ کی جائے، عدالت نے انہیں 9 سال سزا کے ساتھ 1 ملین روبل (تقریبا 16 ہزار 990 ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

برٹنی گرائنر کے وکیل نے فیصلے کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے شواہد کو نظرانداز کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ برٹنی گرائنر کو 17 فروری کو ان کے سامان سے ہشیش آئل برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ کوئی ممنوعہ چیز روس لانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ نہ ہی وہ کسی کے احساسات مجروح کرنے کا کوئی ارادہ رکھتی تھیں۔
وقت اشاعت : 05/08/2022 - 21:07:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :