کامن ویلتھ ریسلنگ: فائنل میں شکست کے بعد زمان انور سلور میڈل کے حقدار قرار

ہفتہ 6 اگست 2022 14:59

کامن ویلتھ ریسلنگ: فائنل میں شکست کے بعد زمان انور سلور میڈل کے حقدار قرار
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوان زمان انور کو ریسلنگ کی 125 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں شکست ہوگئی۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے امرویر سنگھ سے شکست کے بعد زمان انور کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے،کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد5 ہوگئی،پاکستان اب تک ایک گولڈ ، 2 سلور اور دو برانز میڈل جیت چکا ہے۔اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا ، انعام بٹ نے ریسلنگ میں سلور جبکہ شاہ حسین نے جوڈو میں اور عنایت اللہ نے ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 06/08/2022 - 14:59:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :