انٹرنیشنل سائیکلنگ کھلاڑی محمد اویس یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کی بھر پور مذمت

ہفتہ 6 اگست 2022 15:21

انٹرنیشنل سائیکلنگ کھلاڑی محمد اویس یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کی بھر پور مذمت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) قومی سائیکلنگ کوچ سردار نزاکت علی نے انٹرنیشنل سائیکلنگ کھلاڑی محمد اویس یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کی بھر پور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات بغیر کسی مداخلت اور رکاوٹ کے شفاف اور ترجیحی بنیاد پر ہونی چاہیے تاکہ آکھلاڑیوں کے ساتھ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

واضح رہے کہ اویس خان یوسفزئی نے 2016 میں بھارت میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ پاکستان میں ھونے والے مختلف سائیکل ریس میں گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں، علاوہ ازیں اس نے 4 دفعہ سے زائد بیرون ملک ھونے والے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جن میں جاپان، ناروے، انگلینڈ، بھارت اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 06/08/2022 - 15:21:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :