قومی تائیکوانڈو ٹیم اسلامی سالیڈیرٹی گیمز میں شرکت کے لئے ترکی پہنچ گئی

اتوار 7 اگست 2022 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) قومی تائیکوانڈو ٹیم پانچویں اسلامی سالیڈیرٹی گیمز میں شرکت کے لئے ترکی پہنچ گئی، یہ گیمز 9 اگست سے ترکی کے شہر کونیہ میں شروع ہو ں گے، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق سات رکنی کیوروگی سکواڈ میں مظہر عباس، حمزہ عمر سعید، ہارون خان، شاہ زیب خان، فاطمہ زہرہ، نقش ہمدانی اور نور رحمان شامل ہیں، فیڈریشن کے صدر وسیم جنجوعہ اور سی ای او عمر سعیدکا کہنا ہے کہ کھلاڑی اس میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ یہ سخت تربیت اور تیاری کے سیشنز سے گزر کر پرجوش اور اچھی طرح سے تیار ہیں، ہمیں تائیکوانڈو ٹیم سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں اور ٹیم کے ارکان کی جانب سے بہتر نتائج کے لئے پر امید ہیں۔

وقت اشاعت : 07/08/2022 - 20:50:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :