کشمیرپریمیئرلیگ، جموں جانباز کے کھلاڑیوں نیٹریننگ سیشن شروع کردی

کشمیر پریمئیرلیگ کا آغاز13 اگست سے ہوگا ، ایونٹ کا فائنل 26 اگست کوکھیلا جائے گا

پیر 8 اگست 2022 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) کشمیر پریمئیر لیگ سیزن 2 میں جموں جانباز کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں ٹریننگ سیشن شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جموں جانباز کا مکمل کوچنگ اسٹاف اسلام آباد پہنچ چکاہے،پہلے روز جموں جانباز کے کھلاڑی محمد شاہزیب اور احمد خان پریکٹس سیشن میں حصہ نہ لے سکے، دونوں کھلاڑی 12 اگست کو مظفرآباد میں ٹیم کو جوائن کرینگے۔کشمیر پریمئیرلیگ کا آغاز13 اگست سے ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 26 اگست کوکھیلا جائے گا۔جموں جانباز کی قیادت شرجیل خان کریں گے۔ شاہد آفریدی کو پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ،صاحب زادہ فرحان اور عمر اکمل ڈائمنڈ کیٹیگری میں موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 17:20:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :