کاشف شہروز نے گشربرم ٹو سر کرلی

پیر 8 اگست 2022 20:33

کاشف شہروز نے گشربرم ٹو سر کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی ایک اور چوٹی سر کر لی۔شہروز کاشف نے 8035 میٹر بلند گیشر برم ٹو آج سر کی، شہروز کاشف کی یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے۔

(جاری ہے)

شہروز کاشف اس سے قبل مانٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔شہروز کاشف چند روز میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، شہروز کاشف کی جی ون دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی۔شہروز کاشف مہم میں کامیاب ہوئے تو وہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 10 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوں گے۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 20:33:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :