صوبائی وزیر کھیل کا کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کے گاؤں میں سٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان

پیر 8 اگست 2022 20:49

صوبائی وزیر کھیل کا کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کے گاؤں میں سٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک تیمور خان نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کے گاؤں میں سٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور خان نے کہا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں ان کا استقبال میں خود کروں گا، یہ ہماری قوم کا فخر ہیں،ارشد ندیم سمیت کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز لینے والے تمام اتھلیٹس کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا،ارشد ندیم کو پہلے بھی سپورٹس سہولیات دیں اب بھی ہرممکن سہولیات دیں گے،سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھاتا رہے گا۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 20:49:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :