پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی ہاکی کے لیجنڈ اولمپئین مطیع اللہ خان کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 12 اگست 2022 16:50

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی  ہاکی کے لیجنڈ اولمپئین مطیع اللہ خان کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ محمد آصف نے پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اولمپئین کھلاڑی مطیع اللہ خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنےتعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 16:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :