لیجنڈ پاکستانی کرکٹرز کی ایک ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

ہفتہ 13 اگست 2022 18:33

لیجنڈ پاکستانی کرکٹرز کی ایک ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) پاکستان کرکٹ کے سابق مایاناز کھلاڑی صادق محمد، مشتاق محمد اور شعیب محمد کی ایک نجی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹرز ایک نجی تقریب میں موجود ہیں جہاں موسیقی کی دھن پر کرکٹرز صادق محمد، مشتاق محمد اور شعیب محمد رقص کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند بھی کیا گیا۔واضح رہے مشتاق محمد اور صادق محمد آپس میں سگے بھائی ہیں جبکہ شعیب محمد ان کے مرحوم بھائی لٹل ماسٹر حنیف محمد کے بیٹے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 18:33:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :