امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی معطلی جلد ختم کرنے میں مدد کرے گا ،سلمان بٹ

منگل 11 نومبر 2014 22:48

امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی معطلی جلد ختم کرنے میں مدد کرے گا ،سلمان بٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کے شکار سابق کپتان سلمان بٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی معطلی جلد ختم کرنے میں مدد کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں سپاٹ فکسنگ کرنے والے بٹ پر ستمبر، 2010 میں پانچ سال کیلئے پابندی عائد کر دی تھی۔

سلمان بٹ کے علاوہ محمد عامر اور محمد آصف بھی واقعہ پر پابندی کا نشانہ بنے تھے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے ایک روز قبل اپنے انسداد کرپشن کوڈ میں ترامیم کی منظوری دی تھی جس کے بعد پابندی کی معیاد ختم ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنے کی راہ ہموار ہو گئی ۔امید ہے پی سی بی اگلے سال اگست تک ختم ہونے والی پابندی کو جلد ختم کرانے میں عامر کی مدد کرے گا تاہم آصف اور بٹ کو معاونت ملنے کا امکان نظر نہیں آ رہا۔سلمان بٹ کے مطابق امید ہے پی سی بی ان کی بھی مدد کرے گا۔میرا روزگار کرکٹ سے وابستہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ پی سی بی میری اپیل بھی سنے گا کیونکہ کرکٹ میں واپس آنے کا یہ میرا واحد موقع ہے‘

وقت اشاعت : 11/11/2014 - 22:48:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :